گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنیکا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

پشاور:  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وہ کل گورنر کے پی حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے بعد اگلے روز پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر صاحب! ایسے تو کام نہیں چلے گا، اب بھی وقت ہے آپ تاریخ کا اعلان کر دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More