ہم نیوز | Mar 18, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو عدالت جانے کی اجازت دینے کی بجائے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے قریب موجود، پولیس رستہ روکے کھڑی ہے،پولیس کی جانب سے بدترین وحشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدالت پیشی سے روکا جارہا ہے، پولیس کے پاس پرتشدد کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More