عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے، اسد عمر

ہم نیوز  |  Mar 18, 2023

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

اسد عمر نے معاملے سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے،عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

خط کے مطابق عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے،عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ سے9 مقدمات میں ضمانت حاصل کی۔

معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے منع کیا، اسدعمر کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔

عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More