پولیس نے عمران خان کی پیشی پر 15 قوائد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 18, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس کی جانب سے 15 قوائد وضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی قسم کا روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا،ایمبولینس اور فائربریگیڈ کو راستہ دیا جائے گا،پولیس کو گاڑیوں اور شخصیات کی تلاشی سے نہیں روکا جائے گا۔

سرکاری اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو ذ مہ دار پی ٹی آئی ہوگی،ریاست مخالف پلے کارڈ یا بینر آویزان کرنے یا لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی کا جھنڈ ا نہیں جلایا جائے گا،قوانین کی پابندی کرنا ہوگی،پرائیویٹ سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات چیف آفیسر کو جمع کروانا ہوگی۔

عمران خان اور انکی ٹیم کوبم ڈسپوزل اسکواڈ چیک کرنے کی پیش کش کرے گا،کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان کے وکلا نمائندے، ان کی ٹیم اور پارٹی ممبرز کی لسٹ جمع کروانا ہوگی، قوائد وضوابط کا نوٹیفکیشن عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فرازکو بھی بھجودیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More