عمران خان کی پیشی، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینرز لگ گئے

ہم نیوز  |  Mar 18, 2023

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ریلی نکالنے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی جی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان اور وکلاء کی علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More