لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر171 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔ محمد حارث54 گیندوں پر85 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
بھانوکا راجا پاکسے25،صائم ایوب 9اور حسیب اللہ خان کے 5رنزمان خان اور راشد خان نے2،2وکٹیں حاصل کیںشاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی
🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/LLyP0BAFbl#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/rE0We4IWRu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023
میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد حارث نے دوسری وکٹ کے لیے بڑی شراکت کی، ٹیم کی سنچری مکمل کی، بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور 12 ویں اوور میں 104 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹے۔
میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے بھانوکا راجا پاکسے 25 ،صائم ایوب 9 اور حسیب اللہ خان نے 5 رنز بنائے جب کہ زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ہفتے کو مقابلہ کرے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے ایونٹ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ کے ٹاس کے لیے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی میدان میں اترے۔
پی ایس ایل میچ تک عمران خان کی گرفتاری نہیں ہو گی، حکومت کا بڑا فیصلہ
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کو آج کامیاب کریں گے۔
پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللّٰہ، ٹام کوہلر، بھانوکا راجاپاسکا، عامر جمال، عظمت اللّٰہ عمر زئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد میدان میں اترے ہیں۔
محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا
دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے فخر زمان ، مرزا بیگ ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بیلنگس، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث روف اور زمان خان کو لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل کیا ہے