بارش کی صورت میں فائنل کون کھیلے گا؟ لاہور قلندرز یا پشاور زلمی

ہم نیوز  |  Mar 17, 2023

پی ایس ایل 8 کا دوسرا ایلی مینیٹر میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، اہم ترین مقابلے میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔

لاہور میں صبح بارش ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تھا لیکن محکمہ موسمیات نے لاہور میں دوبارہ بارش کی پیش کی ہے جس سے اہم میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

بارش کی صورت میں اگر میچ مکمل نہیں ہوتا یا اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو اس کا فائدہ لاہور قلندرز کو ملے گا۔

لاہور قلندرز نے لیگ میچز میں دس میں سے سات میچ جیتے ہیں اور اس کے 14 پوائنٹس ہیں، پشاور نے 10 میچوں میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور اس پوائنٹس 10 ہیں۔

اس طرح بارش کی صورت میں لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ جائیں گے، جہاں ان کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More