امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار، پاکستان کا کون سا نمبر؟ جانیے

ہم نیوز  |  Mar 16, 2023

دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی ویب سایٹ نے پاکستانی فوج کو  دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے۔

گلوبل فائر پاور 2006 سے ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ شائع کر رہا ہے اور ہر سال، یہ جنگ سازی کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تمام ممالک کی فوجوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔

یہ 60 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو ‘پاور انڈیکس’ اسکور فراہم کرتا ہے۔ پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہوگی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقت ور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ دوسرے پر روس تیسرے پر چین جب کہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچواں نمبر جنوبی کوریا اور چھٹا برطانیہ کو دیا گیا ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More