ہم نیوز | Mar 16, 2023
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل کر لئیہیں، یہ اعزاز انہوں نے 11 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
مسلسل تین ایڈیشنز میں محمد رضوان نے پانچ، پانچ سو رنز بنائے اوریہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں رضوان نے 500 اور پی ایس ایل 7 میں 546 رنز بنائے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More