عمران خان گرفتاری کا مشن جاری،زمان پارک ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

لاہور: پولیس نے زمان پارک کے آنے جانے والے راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

پولیس عمران خان کو جلد گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں بند ہو گئی تھیں لیکن پولیس کے پیش قدمی کرنے پر حالات دوبارہ کشیدہ ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کارکن انہیں ایسا کرنے سے روکے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز سے زمان پارک میدان جنگ بنا ہوا ہے، اس دوران کئی پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زمان پارک کے قرب و جوار میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More