پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان اور پولیس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہیں۔

لاہور زمان پارک میں رات پھر پولیس شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان مزاحمت کرتے رہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے مال روڈ پل کا کنٹرول سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پولیس نے زمان پارک آنے اور جانے والے راستوں کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس کی بھاری نفری واٹرکینن اور بکتربند گاڑی کے ساتھ دھرم پورا پل پہنچی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More