عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر د یے ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہمیں پتہ ہے آپ کو لاشیں چاہئیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہو گا، وارنٹ پر بنی گالا کا ایڈریس ہے ، زمان پارک کا نہیں۔

فوادچودھری نے طریقہ کار کے تحت پہلے واپس عدالت جائیں پتہ ٹھیک کروائیں  کیونکہ یہی قانونی طریقہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More