عمران خان کی ممکنہ گرفتاری:بکتر بند گاڑی اور پولیس ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اور بکتر بند گاڑی زمان پارک پہنچ گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری ہونےکے  بعد  اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور  میں موجود  ہے اور  آج  وارنٹ کی تعمیل کرائے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری  کی سربراہی میں پولیس ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیےزمان پارک  پہنچ  گئی ہے۔پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہم عمرا ن خان کو گرفتارکرنے آئے ہیں۔ ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کارروائی ہوگی۔ہم وارنٹ کی تعمیل کروانے اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More