اہم سیاسی شخصیت وطن واپس پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما صوبائی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز رات گئے وطن واپس پہنچے اور سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن روائے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ حمزہ شہباز 3 ماہ قبل 14 دسمبر کو نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے اور پھر انہوں نے لندن اور امریکہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More