چیٹ جی پی ٹی 4، مصنوعی ذہانت کا انقلاب

ہم نیوز  |  Mar 13, 2023

مائیکروسافٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی افسر اینڈریس بران نے انکشاف کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت رکھنے والی چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن چیٹ جی پی ٹی 4 اگلے ہفتے ریلیز کیا جا رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی 4 مصنوعی ذہانت کو نئے عروج پر لے جائے گا، اس کے استعمال سے اب ویڈیوز بھی تخلیق کی جا سکیں گی۔اب تک چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کی صورت میں جواب دیتا ہے لیکن اگلے ورژن میں یہ سب کچھ تبدیل ہو جائے گا۔

مائیکروسافٹ جرمنی کے ڈائرکٹر آف بزنس سٹریٹجی ہولگر کن نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی 4 صارفین کے ٹیکسٹ کو تصاویر اور میوزک شامل کر کے ویڈیو کی شکل دے سکے گی۔

ٹیکنالوجی میں ہونے والی اس ترقی کے باعث عام صارفین بھی بغیر محنت کے ویڈیوز بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے، انہیں صرف چیٹ جی پی ٹی کو ہدایت کرنی ہو گی اور ان کے منتخب کردہ ویڈیو کا ٹیکسٹ ایک بنی بنائی ویڈیو کی شکل میں انہیں مل جائے گا۔

چیٹ جی پی ٹی 4 میں انسانوں کے سوال سمجھنے کی صلاحیت کئی گنا زیادہ ہو گی، اس میں مختلف زبانوں کو سمجھنے کی اہلیت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے بھی یہ ٹیکنیک لانچ کی تھی جو ٹیکسٹ کو ویڈیو میں تبدیل کر دیتی تھی، بظاہر یہی لگتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی 4 بھی اسی سفر کا اگلا پڑاؤ ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More