ہم نیوز | Mar 13, 2023
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن میں 53 یونین کمیٹیاں (یو سیز) بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں یوسیز کی تعداد 246 سے بڑھا کر 299 کر دی گئی ہے۔
حکومت سندھ کے جاری اعلامیے کے تحت یوسیز میں اضافے کے نوٹی فکیشن کا اطلاق آئندہ بلدیاتی انتخابات سے ہو گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More