رؤف کلاسرا نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروا کر مثال قائم کر دی

ہم نیوز  |  Mar 13, 2023

توشہ خانہ کی بڑی فہرست میں ہزاروں افراد ایسے ہیں جنہوں نے تحائف اپنے پاس رکھے ان میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

ان میں ایک معروف صحافی رؤف کلاسرا بھی ہیں جنہوں نے تحفے میں ملی ہوئی قیمتی گھڑی کو اپنے پاس رکھنے کی بجائے توشہ خانہ میں جمع کروا دی۔

وہ اس تحفے کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تو رکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اس گھڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

معروف صحافی رؤف کلاسرا کو قیمتی گاڑی کا تحفہ ملا، انہوں نے ملا ہوا تحفہ اپنے پاس رکھنے کی بجائے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

معروف صحافی رؤف کلاسرا کو ہملٹن کی سوئس میڈ گھڑی تحفے میں ملی تھی جس کی قیمت 120000 تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More