الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی

ہم نیوز  |  Mar 12, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی 24، اسلام آباد کی 3 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو شیڈول تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More