پی ٹی آئی کےجنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 12, 2023

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے اوقات رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر اور خرم شیر زمان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر  اور خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  پولیس کی جانب سے غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔آج ایک بار پھر پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ارسلان تاج کو فوری رہا کیا جائے۔پارٹی قائدین سےمشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More