کراچی کی بلند عمارت میں آگ لگ گئی

ہم نیوز  |  Mar 12, 2023

کراچی: شہر قائد کی 15 منزلہ بلند عمارت میں آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب 15 منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پر شاہراہ فیصل کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں جبکہ آگ بجھانے کے لیے اسنارکل سے بھی مدد لی گئی جبکہ عمارت کی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کر لیا گیا تھا۔

عمارت میں آگ لگنے کے باعث ایک گارڈ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More