ڈی سی لاہور کی پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

ڈپٹی کمشنرلاہور نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے بتایا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سےکل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کےانعقاد اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سے انتہائی حساس دن ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کےسوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کل دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا، مجھے پتہ ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More