عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، دوسری جانب غیر علی نواز اعوان آج حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کرلی گئی۔

علی امین گنڈا پور کی مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا، ان کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More