رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مزید اضافہ

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، ملک بھر تمام اشیاء کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت برائلر کا گوشت آج 7 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لاہور میں آج زندہ برائلر تھوک میں 398 اور پرچون میں 406 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 602 سے 650 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More