اے میری زمیں افسوس نہیں، جو تیرے لئے سو درد سہے،عمران خان نے علی بلال کیلئے نغمہ شیئر کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال کے لئے نغمہ شیئر کر دیا۔

ٹوئٹر پر انہوں نے ویڈیو شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہ نغمہ شہید علی بلال، جسے پیار سے ظلِ شاہ عرف سے جانا جاتا تھا، سے منسوب کرتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ایک مخصوص انداز میں اپنے وطن سے محبت کرتا تھا، دوران حراست تشدد سے اس کی اذیت ناک موت ان پستیوں کو ظاہر کرتی ہے جن میں ہماری کرپٹ، بے رحم اور ظالم مقتدر اشرافیہ اتر چکی ہے۔

میں یہ نغمہ شہید علی بلال، جسے پیار سے ظلِ شاہ کے عُرف سے جانا جاتا تھا، سے منسوب کرتا ہوں۔ وہ ایک مخصوص انداز میں اپنے وطن سے محبت کرتاتھا۔ دورانِ حراست تشدد سے اسکی اذیت ناک موت ان پستیوں کو ظاہر کرتی ہے جن میں ہماری کرپٹ،بےرحم اور ظالم مقتدر اشرافیہ اتر چکی ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More