بھارت پکڑے جانے والے کبوتر سے خوفزدہ

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

نئی دہلی: بھارت مچھیروں کی کشتی سے پکڑے جانے والے کبوتر سے خوفزدہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کےجگت سنگھ پور کے ساحل کونارک پر کنگر انداز ہونے والے مچھیروں کی کشتی سے ایک کبوتر پکڑا گیا جس کے بارے میں مچھیروں کا کہنا تھا کہ سمندر میں شکار کے دوران یہ کبوتر ان کی کشتی پر آ بیٹھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے کبوتر کے جسم پر کیمرے اور الیکٹرانک چپ لگی ہوئی تھی اور شک ہے کہ اس کبوتر کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

مچھیروں کا کہنا ہے کہ سمندر میں شکار کے دوران یہ کبوتر ہمارے کشتی پر آبیٹھا تھا اور اس کے جسم کے ساتھ کچھ الیکٹرانک چیزیں لگی ہوئی تھیں جس نے ہمیں خوفزدہ کر دیا تھا جبکہ کبوتر کے پروں پر کچھ لکھا ہوا بھی تھا تاہم وہ زبان ہم نہیں سمجھ سکے۔ ساحل پر پہنچنے کے بعد کبوتر کو میرین پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ کبوتر سے برآمد ہونے والے کیمرے اور الیکٹرانک چپ کو فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد ہی تفصیلات سامنے آئیں گی جبکہ ماہرین کی مدد بھی لی جا رہی ہے تو کبوتر کے پروں پر لکھی تحریر کو سمجھ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More