پی ٹی آئی کا انتظامیہ کے آر او کو ماننے سے انکار ، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے انتظامیہ کے آر او کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا محسن نقوی کے لگائے ہوئے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان پر تشدد میں شامل ہیں ۔ کیسے انہیں قبول کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کو درخواست کریں گے کہ  جوڈیشل افسران دیں۔ الیکشن کمیشن کے آر او نوٹیفکیشن پر عدالت جانے پر مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اگر 30 اپریل کو الیکشن نہ ہونے دئے تو سپریم کورٹ شہباز شریف کو وزرات عظمی سے ہٹا بھی سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More