صوبائی حکومت نے منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پابندی سے متعلق سرکلر تمام سرکاری دفاتر کوجاری کر دیا ہے۔

آئندہ دفاتر اور میٹنگز کے لیے کوئی ڈیمانڈ منظور نہیں کی جائے گی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ فیصلہ مالی بحران کے باعث کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More