مہنگائی سے تنگ باپ نے 4 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

مہنگائی کے ہاتھوں مجبور باپ نے بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

یہ افسوسناک واقعہ ضلع مظفر گڑھ میں پیش آیا، جہاں پر غربت سے تنگ باپ 4 سالہ بیٹی کو خود سے باندھ کر نہر میں کود گیا۔

گزشتہ روز سے باپ اور بیٹی کی تلاش کے لئے عباسیہ نہر میں آپریشن جاری ہے لیکن دونوں لاشیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 53 سالہ سلیم نامی شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی سے جھگڑا بھی ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ سخت رنجیدہ تھا۔

مہنگائی اور غربت سے بھی محمود سلیم سخت تنگ تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More