رمضان سے قبل ہی گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کر دی گئی

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔

وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی۔جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہو گئی، چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا کوئٹہ میں 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،انتظامیہ کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں سبزی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے تاجروں نے رمضان میں 75 فیصد تک تمام اشیاء سستی کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More