برطانیہ میں خطرے کی گھنٹی، 100 سے زائد اسکولز بند

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

لندن: برطانیہ میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ویلز میں برفباری کے باعث 100 سے زائد اسکولز بند کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے جبکہ ویلز میں مزید 24 گھنٹے برفباری جاری رہ سکتی ہے۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثرہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ برطانیہ میں 2010 کے بعد گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More