غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

قاہرہ: مصر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ناقابل واپسی پر سرمایہ کاری کی نیت سے آنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا۔ مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبعولی نے اعلان کیا کہ وہ درخواست گزاروں کو 4 شرائط پر مصر کی شہریت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار مصر میں 3 لاکھ ڈالر کی جائیداد خریدیں اور ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں جبکہ مصر کے کسی بینک اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر بھی جمع کرئے جائیں یا سرکاری خزانے کے غیر ملکی ریونیو میں ناقابل واپسی ڈھائی لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ پاکستان کی طرح مصر میں بھی اس وقت ڈالر کی شدید قلت ہے اور وہ بدترین مہنگائی سے نبرد آزما ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More