یو اے ای نے 5 سالہ فیملی ویزے کا اجراء شروع کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے فیملی ویزے کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

وہ خاندان جن کے بچوں کی عمرہ اٹھارہ سال سے کم ہے وہ بھی پانچ سالہ فیملی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک سے زیادہ بار داخلے کا ویزا بغیر کسی سپانسر کے جاری کیا جاتا ہے۔

اس سے فائدہ اٹھانے والے کو یو اے ای میں ایک مرتبہ داخلے کے بعد لگاتار نوے تک قیام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت کو مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

خلیجی اخبار الامارات الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ توسیع کے ساتھ قیام کی مدت ایک سال میں لگاتار 180 دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ ویزا ہولڈر کو پرمٹ کے اجراء کے ساٹھ دنوں کے اندر متحدہ عرب امارات میں داخل ہونا ضروری ہے تاکہ اس کی منسوخی سے بچا جا سکے۔

پانچ سالہ فیملی ٹورسٹ ویزا کے لیے ویب سائٹ اور سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔

ویزے کی درخواست دینے اور ضروری کاغذات کو پورا کرنے کے بعد ای میل کے ذریعے ویزا الیکٹرانک طور پر حاصل کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ سیاح کے لیے بشمول ہیلتھ انشورنس ویزا کی قیمت 3 ہزار 25 درہم ہے اور درخواست دینے کی فیس 750 درہم رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ویزے کے لئے اپلائی کرنے والے کی بینک اسٹیٹ منٹ بھی ضروری ہے، اگر کوئی شخص ملک کے اندر رہنے کے لیے مخصوص مدت کی خلاف ورزی کرتا ہے تواس کا ویزا منسوخ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More