میرے بھائی کی جیب میں پیسے نہ ہوتے پھر بھی خان کر ہر جلسے میں جاتا، کھانا پینا بھول جاتا پر خان کو نہیں بھولتا تھا۔
جی ہاں یہ الفاظ تھے پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن ظلِ شاہ کی بہن کے۔ بھائی کی وفات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ جب سے خان زمان پارک آئے ہیں، وہ یہاں ان کی حفاظت کیلئے گھر سے آ گیا تھا۔
نہانے، کھانے پینے کی ہوش نہ تھی بس وہ ایک شرٹ جس پر عمران خان صاحب نے دستخط کیے وہ پہنے رکھتا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنا ایک پرانا واقعہ بھی سناتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت نہیں آئی تھی تو ایک ہوٹل میں تقریب رکھی گئی جہاں عمران خان آئے اور اسے کسی نے ملنے نہ دیا اور لوگوں نے کہا یہ پاگل ہے۔
جبکہ ایسا نہیں تھا پھر کچھ وقت آخرکار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہو ہی گئی تو اسے سکون ملا۔ ظلِ شاہ کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ 3 ماہ سے زمان پارک کے باہر موجود تھا، جب کبھی نیند آتی، کرسی پر ہی سو جاتا۔ دوسری جانب والد کے بیان نے بھی لوگوں کو جذباتی کر دیا۔