آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

بیس کلو آٹے کا تھیلا کوئٹہ میں 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ کو ناکامی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل خوراک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فصل کی کٹائی کا آغاز ہو گیا ہے، جلد ہی نئی فصل میں مارکیٹ میں آ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی فصل کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں پر فرق پڑے گا اور آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More