امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ گوادر کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

سی پیک سیکیورٹی،پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی منتخب نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہمٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلا ن کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More