وہ گھریلو آلات جو آپ کی خوب صورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں

اردو نیوز  |  Mar 09, 2023

  اگر آپ اپنی جلد میں بہتری لانا چاہتے ہیں یا چہرے سے جھریاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کئی ایسے گھریلو آلات اور طریقے ہیں جن سے اپنی روزمرہ کی بیوٹی روٹین کو بڑھایا جا سکتا ہے اور بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز نے حسن میں اضافہ کرنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں، آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ہیں۔

 فیشل کلینسنگ برش:فیشل کلینسنگ برش آپ کی جلد کی گہرائی میں جا کر مٹی، آئل اور میک اپ کے ذرات کو صاف کرتا ہے جو کہ اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ پانی سے بھی نہیں صاف کیے جا سکتے۔

جیڈ رولر:جیڈ رولر ایک ایسا آلہ ہے جو کہ نرم جیڈ پتھر سے بنایا جاتا ہے۔ جیڈ رولر کے ذریعے چہرے کا مساج کیا جا سکتا ہے  جس سے چہرے کی سوزش میں کمی آتی ہے، خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور رگوں کو سکون ملتا ہے۔

ایل ای ڈی لائٹ تھراپی ماسک:

ایل ای ڈی لائٹ تھراپی ماسک کے استعمال سے چہرے پر سے داغ، جھریاں اور چھائیاں کم ہوتی ہیں۔ یہ جدید  ماسک ایسی چہرے پر شعاعیں پھینکتا ہے جو جلد کی گہرائی میں جا کر کام کرتی ہیں۔

ہیئر ریموول لیزر:ہیئر ریموول لیزر کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں سے مستقل طور پر بالوں کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ یہ تیز لائٹ انرجی کے ذریعے بالوں کی جڑوں کو ہدف بناتا ہے جس سے بال متاثر ہوتے ہیں اور بڑھنے سے رک جاتے ہیں۔

آئی لیش کرلر:آئی لیش کرلر سے ہماری آنکھوں کی پلکوں کو قدرتی ابھار ملتا ہے۔ اس کا استعال ’کرو ربر پیڈ‘ کو پلکوں کے ساتھ کے آرام سے رگڑنے سے کیا جاتا ہے۔

آئی لیش کرلر سے ہماری آنکھوں کی پلکوں کو قدرتی ابھار ملتا ہے۔ (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)گوا شا:گوا شا ایک سیدھا اور نرم پتھر کا بنا ہوا آلہ ہے جس کے ذریعے جسم اور چہرے کا مساج کیا جاتا ہے۔ اس سے سوزش میں کمی، خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور رگوں کو سکون ملتا ہے۔

فٹ سپا:فٹ سپا کے ذریعے پیروں کی تھکن کم ہونے اور راحت ملنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور جلد کے فاضل چھلکے بھی صاف ہوتے ہیں۔ کئی فٹ سپا میں مساج رولرز اور ہیٹ تھراپی بھی موجود ہوتی ہے جس سے مزید کام لیے جاتے ہیں۔

 ہیئر سٹریٹننگ برش:ہیئر سٹریٹننگ برش میں ہیئر برش اور سٹریٹنر ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو سیدھا اور نرم کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More