بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر نے 8، 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں کرس گیل نے بنا رکھی ہیں جو کہ 22 ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More