سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

لاہور: سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے مشیر زبیر احمد خان کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں زبیر احمد خان کے گھر کے باہر آ کر رکیں اور انہیں گھر سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئیں۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سابق چیئرمین چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب زبیر احمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔۔!!!

— Mughees Ali (@mugheesali81)

زبیر احمد خان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More