بھارتی فوج کی نااہلی، اپنے ہی علاقے میں گولہ گرا دیا، متعدد افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

نئی دہلی: بھارت کی نااہل فوج نے اپنے ہی گاؤں پر مارٹر گولہ فائر کر دیا جس کے باعث 3 دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریب دیہات پر جاگرا جس کے نتیجے میں 2 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی فوج کی جانب سے واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More