بابر اعظم کی کون سی خواہش پوری ہو گئی ؟

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی خواہش پوری ہو گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی خواہش تھی کہ وہ پی ایس ایل 8 میں سینچری بنائیں اور ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔ اس خواہش کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

بابر اعظم نے اپنے انٹرویو میں ورلڈکپ کی فاتح ٹیم بننے کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے 25 ویں میچ میں بابر اعظم نے 60 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ وہ 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More