ٹک ٹاک نے اضافی آمدنی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اضافی آمدنی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے “سیریز” نامی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز سے اضافی آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کے مطابق متعارف کرایا گیا سیریز البم 80 ویڈیوز پر مشمل ہو گا اور اس میں ہر ویڈیو کا دورانیہ 20 منٹ تک ہو گا۔ اہل قرار پانے والے صارفین اپنی ویڈیوز کو البم میں رکھ کر رقم حاصل کریں گے۔

“سیریز” نامی فیچر فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے تاہم جلد ہی تمام افراد کو اس تک رسائی ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کہا جا رہا ہے کہ سیریز البم کو دیکھنے کی فیس صارفین ہی طے کریں گے جو ایک ڈالر سے 190 ڈالر کے درمیان ہو گی اور اس آمدنی میں ٹک ٹاک کو کوئی رقم ادا نہیں کرنا ہو گی تاہم سیریز کا حصہ بننے کے لیے فیس ہو گی تاہم ابھی تک اس فیس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More