ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے عربی بولنا شروع کردی ہے، ان کی بیٹیوں نے سعودی عرب میں رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کی شریک حیات جورجینا روڈریگز نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بچیاں عربی میں محو گفتگو ہیں۔
🎥 | يبدو أن أطفال الأسطورة #كريستيانو_رونالدو @Cristiano #CR7𓃵 تأقلموا سريعا مع الحياة في السعودية 🇸🇦@GeorginaGuez تنشر فيديو عبر انستقرام لأطفال كريستيانو رونالدو وهو يتعلمون اللغة العربية 👏🤩 #عكاظ #ان_تكون_اولا https://t.co/3DP5iRfI7h pic.twitter.com/QKLjKzF33X
— عكاظ الرياضية (@Okaz_Sports) March 7, 2023
عرب نیوز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹیوں الانا اور بیلا نے رہائش کے دوران عربی زبان سیکھنا شروع کی۔
رونالڈو تاریخ کے سب سے بڑے فٹبال معاہدے کے لیے تیار
جورجینا روڈریگز کی ایک اسٹوری میں دونوں بچیاں عربی زبان میں اپنی فیلمی کے لیے نغمہ گاتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں۔ بچیوں نے جو نغمہ گایا اس کے معنی ہیں، میری فیملی، میری فیملی، مجھے اپنی والدہ سے پیار ہے، مجھے اپنے بھائی سے پیار ہے۔
جورجینا روڈریگز نے اسٹوری میں اسٹار فٹبالر رونالڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری بیٹیوں نے پہلے سے ہی عربی میں گانا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونایئٹڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ان کی فیملی بھی سعودی عرب میں رہائش پذیر ہے۔
کنگڈم سویٹ، رونالڈو کے لیے شاہی رہائش کا انتظام
پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پانچ بچے ہیں جن میں سے 2 جارجینا اور تین ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔