ہم نیوز | Mar 08, 2023
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اوسطاً پیٹرول کا 21 دن جب کہ ڈیزل کا اوسطاً 36 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ملک میں 4 لاکھ 17 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور ڈیزل کے 5 لاکھ ٹن سے زائد کا اسٹاک ہے۔
دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ ملک میں فیول سپلائی چین میں خلل یا رکاوٹ کی اطلاعات درست نہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More