پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اعترافی بیان میں سنسنی خیز انکشافات کر دیئے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ رقم گھر اور باہر نقد وصول کرتا ہوں، ایکسین رانا اقبال ہر کام میں میرے ساتھ ہوتا ہے۔ گھوٹکی میں شوگر مل سے 25 کروڑ روپے کی چینی خریدی، رحیم یار خان کی شوگر مل میں دس کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا، حاصل ہونے والی آمدن سے ہر ایک نے حصہ لیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ 10 کروڑ روپے گاڑیوں کی خرید و فروخت میں خرچ کئے۔

پنجاب اسمبلی میں 4 سو زائد ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ سیکرٹری پنجاب نے انٹرویو کئے، مجاز اتھارٹی میں ہی تھا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کروڑوں روپے کی جائیداد کے مالک نکلے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More