لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

لاہور میں مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

لاہور پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور بھاری نفری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے۔

لاہور میں تحریک انصاف نے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہوا تھا، دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ آج سے شروع ہو گا اور یہ پابندی آئندہ سات روز تک رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں ٹریفک اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More