پاکستان میں 2022 کا سیلاب: کیا سوات میں دریا پر بنی تجاوزات تباہی کا سبب بنیں؟

بی بی سی اردو  |  Mar 08, 2023

BBC

سوات کی خوبصورتی سیاحوں کو یہاں کھینچ کر لاتی ہے۔ اس علاقے کی معیشت اسی سیاحت پر چلتی ہے۔ ہوٹل اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سیاحوں کو ’بہترین ویو‘ دینے کے لیے ہوٹل دریا کے قریب ترین بنایا جاتا ہے۔ وہ کمرہ جس کی کھڑکی کے بالکل نیچے دریا بہہ رہا ہو اس کا کرایہ سب سے زیادہ ہو گا۔

اس طرح ہوٹلوں سے جڑی دیگر صنعت بھی ان کے قریب ہی قیام کرتی ہے۔ نتیجتاً سڑکیں اور پلیں بھی نیچے بنتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بناتے وقت سیلاب کے امکانات کو سامنے نہیں رکھا جاتا اور یہی یہاں سیلاب سے تباہی کی بڑی وجہ نظر آتی ہے۔

چار قسطوں کی سیریز کی اس دوسری کہانی میں ہم آپ کو سوات لے کر جا رہے ہیں۔ یہاں سے آپ نے عمارتوں کی پانی میں بہہ جانے کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن کیا یہ عمارتیں دریاؤں اور نالوں کے راستوں میں تو نہیں بنی تھیں؟ کیا 2010 کے سیلاب میں بھی ایسا ہوا تھا؟ ہم دیکھیں گے کہ اس تجربے سے پاکستان نے کتنا سبق سیکھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=oU133w7tNI8

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More