مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل بند رکھنے کی اپیل

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More