ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری،مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More