چینی وزیر خارجہ کی امریکہ کو دھمکی

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہو سکتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ چن کینگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مقابلے کے بجائے چین کے خلاف بغض سے بھری مہم چلا رہا ہے اور اگر اس نے اپنا یہ رویہ نہ بدلا تو خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کا باعث امریکہ ہے اور اس کا اختتام تصادم کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے کشیدگی کو ہوا دینے کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 

چن کینگ نے کہا کہ چین کے حوالے سے امریکہ کے خیالات انتہائی خراب ہیں اور وہ چین کو اپنا ایک بڑا حریف اور چیلنج سمجھ بیٹھا ہے۔ امریکہ کا چین کے حوالے سے رویہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ قانون کی حکمرانی کی بات تو کرتا ہے لیکن وہ خود قانون پر عمل نہیں کرتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More