پاک افغان ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

ہم نیوز  |  Mar 08, 2023

لاہور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تینوں ٹی 20 میچز شارجہ کے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 سیریز کا شیڈول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا گیا۔

Mark Your Calendars📆

The fixtures for our home series against are out 👇 🤩

More 👉: #AfghanAtalan | #AFGvPAK pic.twitter.com/s081Mh1WUA

— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 7, 2023

پاک افغان ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم 22 مارچ کی شب شارجہ روانہ ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More